فی الحال انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا کوئی ارادہ نہیں ‘ شعیب ملک

بدھ 28 جون 2017 17:12

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 جون2017ء) پاکستان نے چیمپینز ٹرافی میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کر کے پوری دنیا میں ایک مرتبہ پھر پاکستان کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔اس ٹورنامنٹ میں شعیب ملک نے اگرچہ اپنی کارکردگی سے مداحوں کو متاثر نہ کیا ہو مگر پہلے میچ میں شکست کے بعد ہونے والی میٹنگ میں ان کی ’تقریر‘ کا اس تاریخی کامیابی میں انتہائی اہم کردار ہے۔

(جاری ہے)

ایک ایسے ہی مداح نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’’ٹوئٹر‘‘ پر ریٹائرمنٹ کا سوال پوچھا تو جواب ملنے سے پہلے ہی تمام مداحوں کے دل زور سے دھڑکنے لگے۔ایک صارف زبیر نے سوال پوچھا ’’ریٹائرمنٹ کا کوئی ارادہ ہی ‘‘ یہ وہ سوال تھا جو تقریباً تمام پاکستانی شائقین کے دلوں میں موجود ہے۔شعیب ملک نے اپنے مداحوں کو خوشخبری سناتے ہوئے مختصر سا جواب دیا’’نہیں۔‘‘شعیب ملک کا جواب سن کر مداح خوش ہو گئے ہیں اور اب انہیں یہ امید بھی پیدا ہو گئی ہے کہ شعیب ملک ایشیاء کپ، ٹی 20 ورلڈکپ اور ورلڈکپ میں بھی ان ایکشن دکھائی دیں گے
وقت اشاعت : 28/06/2017 - 17:12:33

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :