ویسٹ انڈیز اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چوتھا ون ڈے انٹرنیشنل اتوار کو اینٹیگا میں کھیلاجائیگا

ہفتہ 1 جولائی 2017 12:48

ویسٹ انڈیز اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چوتھا ون ڈے انٹرنیشنل اتوار کو اینٹیگا میں کھیلاجائیگا
اینٹگا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جولائی2017ء) ویسٹ انڈیز اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چوتھا ون ڈے انٹرنیشنل اتوار کو سر ویون رچرڈز سٹیڈیم، اینٹیگا میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پانچواں اور آخری ون ڈے 6 جولائی کو کنگسٹن میں کھیلا جائیگا یاد رہے کہ بھارت کو پانچ میچوں کی سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل ہے۔ پہلا ون ڈے بارش کی نذر ہوگیا تھا۔ دوسرے میچ میں بھارت نے 105 رنز اور تیسرے میچ میں 93 رنز سے کامیابی حاصل کی۔
وقت اشاعت : 01/07/2017 - 12:48:27

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :