خواتین کرکٹ ورلڈکپ ، قومی ٹیم کی شاندار باوٴلنگ، بھارتی ٹیم مقررہ50اوورز169 میں رنز بنا سکی

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 2 جولائی 2017 17:50

خواتین کرکٹ ورلڈکپ ، قومی ٹیم کی شاندار باوٴلنگ، بھارتی ٹیم مقررہ50اوورز169 میں رنز بنا سکی
ڈربی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔2جولائی ۔2017ء) انگلینڈ میں جاری خواتین کرکٹ ورلڈ کپ کے میچ میں پاکستانی ٹیم کی شاندار باوٴلنگ کی بدولت بھارتی ٹیم مقررہ 50اوورز میں169 رنز بنا سکی۔یوں پاکستانی ٹیم کو جیتنے کیلئے170رنز کا ہدف ملا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ٹیم کی کپتان متھالی راج نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا جو کارگر ثابت نہ ہوا اور وقفے وقفے سے بھارتی وکٹیں گرتی رہیں۔ بھارتی ٹیم مقررہ50اوورز میں9وکٹوں کے نقصان پر169 رنز بنا سکی۔بھارت کی جانب سے اُوپنر پونم روت نے سب سے زیادہ 47جبکہ سشما ورما نے 33رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے نشرا سندھو نے 26رنز دے کر4وکٹیں حاصل کیں۔ سعدیہ یوسف نے2وکٹیں حاصل کیں۔
وقت اشاعت : 02/07/2017 - 17:50:25

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :