جرمنی نے چلی کو ایک صفر سے شکست دے کر کنفیڈریشن کپ ٹائٹل اپنے نام کر لیا

پیر 3 جولائی 2017 12:54

جرمنی نے چلی کو ایک صفر سے شکست دے کر کنفیڈریشن کپ ٹائٹل اپنے نام کر لیا
ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جولائی2017ء) جرمنی نے چلی کو ایک صفر سے شکست دے کر کنفیڈریشن کپ ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔روس میں ہونے والے 2017 کے کنفیڈریشن کپ کا ٹائٹل میچ آغاز سے ہی دلچسپ رہا، دونوں جانب سے ٹیموں نے ایک دوسرے کے گول پر تابڑ توڑ حملے کیے۔

(جاری ہے)

پہلے ہاف میں جرمنی کی جانب سے اسٹرائیکر لارس اسٹنڈل کے گول نے جرمنی کو مضبوط پوزیشن میں لا کھڑا کیا، جرمنی کی جانب سے گول داغنے کے بعد چلی نے متعدد بار حساب برابر کرنے کی کوشش کی، تاہم جرمنی کے مضبوط دفاع نے چلی کی تمام کوششوں کو ناکام بنا دیا ۔

میچ کا دوسرا ہاف شروع ہوا تو ایک بار پھر عالمی چمپئن کی جانب سے مزید برتری حاصل کرنے کی کوشش کی گئی تاہم اسے کامیابی نہ مل سکی دوسری جانب چلی نے بھی حساب برابر کرنے کیلئے مسلسل کوششیں جاری رکھی مگر کامیابی حاصل نہ کر سکی۔فائنل میں لارس اسٹنڈل کے واحد گول نے جرمنی کو کنفیڈریشن کپ کا بھی چمپئن بنا دیا ،ْایونٹ میں تیسری پوزیشن کیلئے کھیلے گئے میچ میں رونالڈو کی ٹیم پرتگال نے میکسیکو کو دو کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دے دی۔
وقت اشاعت : 03/07/2017 - 12:54:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :