اسلام آباد یونائیٹڈ کے کوچ ڈین جونز نے دنیائے کرکٹ کو ہلا کر رکھ دیا

ہفتہ 8 جولائی 2017 17:13

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کوچ ڈین جونز نے دنیائے کرکٹ کو ہلا کر رکھ دیا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار8 جولائی۔2017ئ) اسلام آباد یونائیٹڈکے کوچ اور سابق آسٹریلیوی کرکٹر ڈین جونز کے ایک ٹویٹ نے شائقین کرکٹ میں تجسس پیدا کردیا ہے ۔ سابق کینگرو کرکٹر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر کا استعما ل کرتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ ”بریکنگ نیوز، انٹرنیشنل سپر سٹار کرکٹر ریٹائرمنٹ واپس لے رہا ہے“،اس کے آگے انہوں نے”باﺅلر“ کا ہیش ٹیگ استعمال کیاجس کے بعد کئی لوگوں کا کہنا تھا کہ یہ شاہد آفریدی یا شعیب اختر میں سے ایک ہوسکتا ہے۔

(جاری ہے)

بعض سوشل میڈیا صارفین نے کہا کہ شاید ممکنہ طور پر آسٹریلیا نے انگلینڈ کیخلاف ایشز جیتنے کے لیے مچل جونسن کو واپس لانے کا فیصلہ کیا ہے تاہم جونسن نے خود ہی اس کی تردید کردی۔
سوشل میڈیا پر اس حوالے سے گردش کرنے والا سب سے بڑا نام اس وقت شاہد آفریدی کاہے جنہوں نے ورلڈ ٹی ٹونٹی 2016ءکے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا تھا تاہم ان کے ماضی کے ریکارڈ کو مد نظر رکھتے ہوئے یہ بات بعید از قیاس نہیں کہ وہ ایک بار پھر ریٹائرمنٹ واپس لیکر گرین شرٹ پہن کر میدان میں اتر جائیں۔
وقت اشاعت : 08/07/2017 - 17:13:02

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :