پاکستان میں فٹ بال کا بہترین ٹیلنٹ موجود ہے، رونالڈینو‘ ریان گگز

پیر 10 جولائی 2017 15:12

پاکستان میں فٹ بال کا بہترین ٹیلنٹ موجود ہے، رونالڈینو‘ ریان گگز
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 جولائی2017ء) انٹرنیشنل فٹ بال اسٹار رونالڈینو کا کہنا ہے کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے اور بیرون ممالک کے کھلاڑیوں کو چاہئے کہ وہ پاکستان میں آکر کھیلیں۔پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے انٹرنیشنل فٹ بالرز نیواپسی سے قبل لاہور میں پریس کانفرنس کی جس سے گفتگو کرتے ہوئے رونالڈینو نے پاکستانی کھلاڑیوں کی تعریف کی اور کہا کہ پاکستان میں فٹ بال کابہت زبردست ٹیلنٹ ہے۔

(جاری ہے)

کرکٹ کے ساتھ ساتھ فٹبال بھی پاکستان میں مقبولیت حاصل کرے گا۔ اس موقع پر مانچسٹر یونائیٹڈ کے سابق کھلاڑی ریان گگز نے کہا کہ ہم یہاں دنیا کو ایک پیغام دینے آئے ہیں کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے۔ہم تو پاکستان کی صرف کرکٹ سے محبت کے بارے میں جانتے تھے لیکن آج ہم نے ان کا فٹ بال سے بھی پیار دیکھ لیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب کا پاکستان کے دورے پر آنے کا تجربہ بہت اچھا رہا۔نمائشی میچ کے دوران میں نے ایسے ٹیلنٹڈ کھلاڑی دیکھے جنہیں آگے بڑھنے کے لیے حوصلہ افزائی کے ساتھ اچھی کوچنگ اور بنیادی سہولیات کی ضرورت ہے۔
وقت اشاعت : 10/07/2017 - 15:12:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :