بنگال اور جھاڑکھنڈ ٹیم کے سابق کرکٹر گور گھوش کا انتقال

پیر 10 جولائی 2017 16:31

بنگال اور جھاڑکھنڈ ٹیم کے سابق کرکٹر گور گھوش کا انتقال
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جولائی2017ء) گور گھوش نے 1960 کی دہائی میں فرسٹ کلاس کیریئر کا آغاز کیا تھا۔ ان کا شمار انڈین ڈومیسٹک کرکٹ کے مایہ ناز بلے بازوں میں ہوتا تھا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق انڈین ڈومیسٹک کرکٹ کے سابق کھلاڑی گور گھوش کا انتقال ہو گیا ہے۔ آنجہانی گھوش نے اپنے کیریئر کے دوران بنگال اور جھاڑکھنڈ کرکٹ ٹیموں کی نمائندگی کی۔

(جاری ہے)

1960 کی دہائی میں اپنے فرسٹ کلاس کرکٹ کیریئر کا آغاز کرنے والے گور گھوش کا شمار ڈومیسٹک کرکٹ کے مایہ ناز بلے بازوں اور وکٹ کیپرز میں ہوتا تھا۔کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد بھی انہوں نے کھیل سے اپنا رشتہ برقرار رکھا اور بہت سی ٹیموں کے ساتھ بطور مینٹور وابستہ رہے۔ آنجہانی گور گھوش کی عمر 77 سال تھی۔ ان کے انتقال پر بنگال کرکٹ ایسوسی ایشن اور کرکٹ حلقوں نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
وقت اشاعت : 10/07/2017 - 16:31:22

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :