زمبابوے نے تاریخ میں پہلی بار سری لنکا کو باہمی ون ڈے سیریز میں شکست دے دی

پانچویں اور فیصلہ کن ون ڈے انٹرنیشنل میں سری لنکا کو 3 وکٹوں شکست ،سکندر رضا کو میچ اور ہیملٹن ماساکڈزا کو سیریز کا بہترین پلیئر قرار دیا گیا

پیر 10 جولائی 2017 21:53

زمبابوے نے تاریخ میں پہلی بار سری لنکا کو باہمی ون ڈے سیریز میں شکست دے دی
ہمبنٹوٹا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جولائی2017ء) زمبابوے نے پانچویں اور فیصلہ کن ون ڈے انٹرنیشنل میں سری لنکا کو 3 وکٹوں سے ہرا کر سیریز 3-2 سے اپنے نام کر لی۔ زمبابوے نے تاریخ میں پہلی بار سری لنکا کو باہمی ون ڈے سیریز میں شکست سے دوچار کیا ہے۔ آخری ون ڈے میں میزبان ٹیم سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 203 رنز بنائے۔

گونارتنے اور گوناتھلکا نے نصف سنچریاں سکور کیں۔ سکندر رضا نے 3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ جواب میں زمبابوے نے ہدف 39 ویں اوور میں 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ ہیملٹن ماساکڈزا نے 73 رنز کی دلکش اننگز کھیلی۔ سکندر رضا کو میچ اور ہیملٹن ماساکڈزا کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ہمبنٹوٹا میں کھیلے گئے سیریز کے پانچویں اور آخری ون ڈے انٹرنیشنل میں زمبابوے کے کپتان گریم کریمر نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو درست ثابت ہوا۔

(جاری ہے)

سری لنکا نے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 203 رنز بنائے۔ اسیلا گونا رتنے ناٹ آئوٹ 59 اور دنشکا گوناتھلکا 52 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ سکندر رضا نے عمدہ بائولنگ کی اور 21 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں۔ گریم کریمر نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ جواب میں زمبابوے نے ہدف ہیملٹن ماساکڈزا کی شاندار بیٹنگ کی بدولت 38.1 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ ماساکڈزا نے 73 رنز کی عمدہ اننگز کھیل کر جیت کی بنیاد رکھی۔ سولومون مرے نے 32 گیندوں پر 43 جبکہ تراسائی مساکنڈا نے 37 اور سکندر رضا نے ناٹ آئوٹ 27 رنز بنائے۔ اکیلا دننجایا نے چار جبکہ لاستھ مالنگا نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ سکندر رضا کو میچ اور ہیملٹن ماساکڈزا کو سیریز کا بہترین پلیئر قرار دیا گیا۔ ۔
وقت اشاعت : 10/07/2017 - 21:53:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :