پاکستان کے عثمان چند پیرس اولمپکس کیلئے کوالیفائی کرنے میں ناکام

عثمان چند ابتدائی 36 شاٹس کے بعد دوسری پوزیشن پر تھے لیکن انہوں نے 37 سے 40 ویں شاٹ میں 2 ٹارگٹ مس کردئیے

پیر 29 اپریل 2024 17:53

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2024ء) پاکستان کے عثمان چند پیرس اولمپکس کیلئے کوالیفائی کرنے میں ناکام رہے۔عثمان چند نے دوحا میں اسکیٹ شوٹنگ کوالیفائرز میں چوتھی پوزیشن حاصل کی جبکہ کوالیفائرز کے 2 ٹاپ پلیئرز نے اولمپکس کیلئے کوالیفائی کیا ہے۔

(جاری ہے)

عثمان چند ابتدائی 36 شاٹس کے بعد دوسری پوزیشن پر تھے لیکن انہوں نے 37 سے 40 ویں شاٹ میں 2 ٹارگٹ مس کردیے۔

2 ٹارگٹ مس ہونے کی وجہ سے عثمان دوسری سے چوتھی پوزیشن پر چلے گئے، عثمان نے 40 میں سے 34 ٹارگٹ لیے جب کہ چوتھی پوزیشن پر آنے کے بعد عثمان میڈل کیلئے آخری 20 شاٹس سے باہر ہوگئے تھے۔واضح رہے کہ پیرس اولمپکس کیلئے اب تک پاکستان کے 3 شوٹرز نے کوالیفائی کیا ہے جب کہ کشمالہ طلعت ، جی ایم بشیر اور گلفام جوزف پیرس اولمپکس میں جگہ بنا چکے ہیں۔
وقت اشاعت : 29/04/2024 - 17:53:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :