ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی20 سیریز میں مسلسل دوسری شکست پر منیبہ علی مایوس

مہمان ٹیم کی کپتان آل راؤنڈر ہیلی میتھیوز میچ کو یکطرفہ بنادیتی ہیں، ہمیں ہیلی میتھیوز کے خلاف بہتر حکمت عملی بنانی ہوگی، گفتگو

پیر 29 اپریل 2024 17:53

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2024ء) ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی20 ویمنز انٹرنیشنل سیریز میں دوسری مسلسل شکست پر پاکستان کی بیٹر منیبہ علی نے مایوسی کا اظہار کر دیا۔

(جاری ہے)

پاکستان ویمنز ٹیم کی بیٹر منیبہ علی نے میڈیا سے گفتگو میں کہاکہ 5 میچز کی سیریز کے دوسرے میچ میں مسلسل ناکامی پر افسوس ہے، مایوس کن بات ہے کہ ہم جیت نہیں پارہے، پہلے بیٹنگ کرنے والی پاکستان ویمن ٹیم کو 140 رنز کا اسکور کرنا چاہیے تھا، امید ہے کہ ہم اگلے میچز میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے میں کامیاب رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ مہمان ٹیم کی کپتان آل راؤنڈر ہیلی میتھیوز میچ کو یکطرفہ بنادیتی ہیں، ہمیں ہیلی میتھیوز کے خلاف بہتر حکمت عملی بنانی ہوگی۔
وقت اشاعت : 29/04/2024 - 17:53:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :