ویمن کرکٹ ورلڈ کپ‘ آسٹریلیا نے انڈیا کو 8وکٹوں سے شکست دیکر سیمی فائنل میں جگہ بنالی

جمعرات 13 جولائی 2017 14:43

ویمن کرکٹ ورلڈ کپ‘ آسٹریلیا نے انڈیا کو 8وکٹوں سے شکست دیکر سیمی فائنل میں جگہ بنالی
ْسڈنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جولائی2017ء) انگلینڈ میں جاری آئی سی سی ویمن کرکٹ ورلڈ کپ کے ایک میچ میں آسٹریلیا نے انڈیا کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔آسٹریلیا نے 227 رنز کا مطلوبہ ہدف 46 ویں اوور میں حاصل کر لیا۔آسٹریلیا کی جانب سے نکول بولٹن اور بیتھ مونی نے 227 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اننگز کا آغاز کیا اور پہلی وکٹ کی شراکت میں 62 رنز بنائے۔

آسٹریلیا کی نمایاں بیٹسمینوں میں میگ لیننگ نے 76 اور پیری نے 60 رنز بنائے۔

(جاری ہے)

انڈیا کی جانب سے صرف پونم یادو ہی وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہیں۔اس سے پہلے انڈیا نے مقررہ 50 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 226 رنز بنائے۔انڈیا کی اننگز کی خاص بات پونم روت کی عمدہ سنچری تھی، انھوں نے 11 چوکوں کی مدد سے 106 رنز بنائے۔انڈیا کی کپتان متالی راج نے چار چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 69 رنز بنائے۔آسٹریلیا کی جانب سے پیری اور میگان نے دو، دو جبکہ گارڈنر اور کرسٹین بیمزنے ایک، ایک کھلاڑی کو آٹ کیا۔آسٹریلیا کی میگ لیننگ کو میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔برسٹل کے میدان میں کھیلے جانے والے اس میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر انڈیا کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔
وقت اشاعت : 13/07/2017 - 14:43:34

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :