پاکستان اور عالمی فائیو کھلاڑیوں کے درمیان کامیاب سیریز کے بعد ملک میں پروفیشنل مقابلوں کی دوبارہ بحالی کے امکا نات روشن ہوگئے، قمر زمان

اتوار 16 جولائی 2017 13:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2017ء) پاکستان سکواش فیڈریشن (پی ایس ای)کے نائب صدر قمر زمان نے کہا ہے کہ پاکستان اور عالمی فائیو کھلاڑیوں کے درمیان کامیاب سیریز کے بعد ملک میں پروفیشنل سکواش ایسوسی ایشن(پی ایس ای) مقابلوں کی دوبارہ بحالی کے امکا نات روشن ہوگئے،عالمی سیکیورٹی نمائندہ پاکستان کے دورے پر آیا تھا اور وہ سیکیورٹی صورتحال سے مطمئن ہوکر گیا ہے، پاکستان اور غیر ملکی کھلاڑیوں کے درمیان سکواش سیریز قومی کھلاڑیوں کے لئے سود مند ثابت ہوگی۔

اتوار کو اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اور عالمی فائیو کھلاڑیوں کے درمیان سکواش سیریز کے لئے عالمی سیکیورٹی نمائندہ پاکستان کے دورے پر آیا تھا وہ ایونٹ میں پاکستان میں عالمی مقابلوں کے حوالے سے سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لے رہے تھے تاہم پاکستان اور عالمی فائیو کھلاڑیوں کے درمیا ن اسلام آباد میںکامیاب سیریز کے بعد المی سیکیورٹی نمائندہ سیکیورٹی صورتحال سے مطمئین ہوکر گیا ہے اور وہ اس حوالے بین الاقومی حکام کو آگا کریں گے کہ پاکستان میں سیکیورٹی کا کوئی مسلہ نہیں اور پاکستان کھیلوں کے لئے ساز گار ملک ہے جس کی وجہ سے ملک میں پروفیشنل سکواش ایسوسی ایشن(پی ایس ای) مقابلوں کی دوبارہ بخالی کے امکا نات روشن ہوگئے اور توقع رکھتے ہیں پاکستان میں پی ایس اے کے مقابلے بہت جلد بخال ہوں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں کا عالمی کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنے سے ان کی کھیل میں بہتری اور نکھار آئے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سکواش کا کافی ٹیلنٹ موجود ہے تاہم انہیں سخت محنت کرنے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ گزشتہ تین سال قبل پاکستان میں پی ایس اے کے مقابلے بحال ہو چکے تھے۔ تاہم رواں سال ناگزیر وجوہات کی بنا پر پی ایس اے کے مقابلوں پر دوبارہ پابندی لگا دی ہے۔

ہم نے ملک میں پی ایس اے کے مقابلے دوبارہ بحال کرانے کے لئے انٹرنیشنل سکواش فیڈریشن کے حکام کو مراسلہ بھجوایا ہے کہ یہاں پر سیکورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں اور پاکستان میں بہت جلد پی ایس اے کے مقابلے بحال کرائے جائیں۔انہوں نے کہا کہ فیڈریشن کی کوششوں کی وجہ سے پاکستان اور عالمی کھلاڑیوں کے درمیان سکواش سیریز کا انعقاد پاکستان میں کیا گیا ۔ قمر زمان نے کہا کہ ملک میں سکواش کا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرنے کے لئے پاکستانی نامور کھلاڑیوں کو سخت ٹریننگ کرنا ہوگی۔
وقت اشاعت : 16/07/2017 - 13:20:41

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :