پاک مصر انٹرنیشنل سکواش سیریز کے دوسرے روزپاکستانی کھلاڑی چھاگئے

اسرار احمد نے مصری ابولغر کو سٹریٹ جبکہ فرحان محبوب نے مصر کے ورلڈ نمبر2 کریم عبدالگواد کو آئوٹ کلاس کردیا پاک مصر سکواش سیریز مصر نی3-2سے جیت لی،چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فرحان محبوب کیلئے 5لاکھ ،اسرار احمد کیلئے 3لاکھ روپے انعام کا اعلان کردیا

اتوار 16 جولائی 2017 21:01

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جولائی2017ء) پاک مصر انٹرنیشنل سکواش سیریز کے دوسرے روزپاکستانی کھلاڑی چھاگئے،اسرار احمد نے مصری ابولغر کو سٹریٹ جبکہ فرحان محبوب نے مصر کے ورلڈ نمبر2 کریم عبدالگواد کو آئوٹ کلاس کردیا، پاک مصر سکواش سیریز مصر نی3-2سے جیت لی ۔چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فرحان محبوب کیلئے 5لاکھ ،اسرار احمد کیلئے 3لاکھ روپے انعام کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق اختتامی دن دو میجز کھیلے گئے ۔ پہلے میچ میں پاکستان کے اسرار احمد نے مصر کے ابولغر کو ہرایاجبکہ پاکستان کے فرحان محبوب نے ورلڈ نمبر2مصر کے کریم عبدالگواد کو دوسرے اور آخری میچ میں شکست دی۔ تاہم مصر نے سیریز 3-2کے مارجن سے اپنے نام کرلی۔کھیلے گئے پہلے میچ میں اسرار احمد نے مصر کے ابولغر کو سٹریٹ سیٹ میں 3-0سے شکست دے دی ان کا سکور 11/3, 11/2, 11/8 رہا جبکہ دوسرے میچ میں فرحان محبوب نے ورلڈ نمبر2مصر کے کریم عبدالگواد کو 3-1مارجن سے شکست دے دی ان کا سکور 17/15, 6/11, 11/5, 11/5 رہا،چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اسراراحمد کیلئے 3لاکھ جبکہ فرحان محبوب کیلئے 5لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا ہے،مہمانِ خصوصی نے جیتنے والوں میں ٹرافیاں تقیسم کیں۔

(جاری ہے)

پاکستان سکواش فیڈریشن ملک میں سکواش کی ترقی اور بہتری کے لئے گراں قدر خدمات سر انجام دے رہی ہے۔ بین الاقوامی سکواش کی غیر موجودگی میں پاکستان سکواش فیڈریشن نے دنیا کے بہترین کھلاڑیوں کی سیریز منعقد کر کے دنیا کو ایک مثبت پیغام پہنچایا ہے۔ ائیر مارشل شاہد اختر علوی، سینئر وائس پریذیڈنٹ پاکستان سکواش فیڈریشن، سابقہ ورلڈ چیمپئنز قمر زمان، جہانگیر خان اور جان شیر خان کے علاوہ سکواش کے دلدادہ لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے یہ میچ دیکھا۔
وقت اشاعت : 16/07/2017 - 21:01:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :