پی سی بی کے زیراہتمام رحیم یارخان میں ٹرائلز کا انعقاد ، ابتدائی طور پر 30 کھلاڑیمنتخب

منگل 18 جولائی 2017 22:48

پی سی بی کے زیراہتمام رحیم یارخان میں ٹرائلز کا انعقاد ، ابتدائی طور پر 30 کھلاڑیمنتخب
رحیم یار خان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2017ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام ہونیوالے سینئر انٹر ڈسٹرکٹ ریجنل (بہاولپور) کرکٹ ٹورنامنٹ کے سلسلہ میں رحیم یارخان کی ٹیم سلیکشن کیلئے عباسیہ سپورٹس کمپلیکس عباسیہ ٹاؤن رحیم یارخان میں ٹرائلز کا انعقاد کیاگیا جس میں ضلع بھر سے رجسٹرڈ کلبوں کے 2سوسے زائد کھلاڑیوں نے شرکت کی، ابتدائی طور پر 30 کھلاڑیوں کو سلیکٹ کیاگیا، 21 جولائی سے ٹریننگ کیمپ عباسیہ سپورٹس کمپلیکس عباسیہ ٹاؤن میں شروع ہوگا،20 کھلاڑی پلینگ سائیڈ جبکہ 5 کھلاڑی ریزرو میں ہوں گے، ٹرائل سابق ٹیسٹ کرکٹر منظور الٰہی‘ سابق فرسٹ کلاس کرکٹر چوہدری اظہر شفیق‘ صدر ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن میاں طارق سرور نے لئے۔

(جاری ہے)

جبکہ ان کی معاونت کیلئے صدر ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن چوہدری عابد حسین‘ جنرل سیکرٹری فہد کاظم وڑائچ‘ سابق صدر ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن میاں شاہد اسلام‘ سابق فنانس سیکرٹری ڈاکٹر جاوید اقبال سیفی‘ محمد اعظم حسین عادل ‘ ضیاء الرحمن‘ کاشف جاوید‘ سید احسن رضا شاہ اور احمد رضا سمیت دیگر بھی موجود تھے۔آئندہ کچھ دنوں میں پی سی بی میچز کا شیڈول جاری کرے گا،یکم اگست سے پورے پاکستان میں بیک وقت ٹورنامنٹ کا آغاز ہوگا۔
وقت اشاعت : 18/07/2017 - 22:48:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :