نیشنل جونیئر ویمن ہاکی چیمپبئن شپ انڈر 18 کے مقابلے 4 اگست سے شروع ہونگے

جمعہ 21 جولائی 2017 20:26

نیشنل جونیئر ویمن ہاکی چیمپبئن شپ انڈر 18 کے مقابلے 4 اگست سے شروع ہونگے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جولائی2017ء) نیشنل جونیئر ویمن ہاکی چیمپبئن شپ انڈر 18 کے مقابلے 4 اگست سے شروع ہونگے جو 11 اگست تک جاری رہیں گے نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں ہونے والے ان مقابلوں میںپنجاب بھر سے ہاکی کی خواتین کھلاڑیوں پر مشتمل 2 ٹیمیں حصہ لیں گی دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کے انتخاب کیلئے 24 جولائی کو نیشنل ہائی سٹیڈیم میں ٹرائل منعقد کئے جائیں گے اس سلسلے میں نیشنل ویمن ہاکی آرگنائزیشن نے تمام امیدواروں کو اپنی اصل دستاویزات کے ساتھ 24 جولائی کو صبح نو بجے نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں پیش ہونے کی ہدایات جاری کی ہیں۔
وقت اشاعت : 21/07/2017 - 20:26:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :