سابق مایہ ناز کرکٹرز وسیم اکرم ، وقار یونس نے ٹوئٹر پر ایک دوسرے کی تعریفوں کے پل باندھ دئیے

ء کی دہائی سنہری دور،مجھے دوبارہ موقع ملتا ہے میں کیا بننا چاہوں گا تو میں کہوں گا وسیم اکرم‘وقار یونس کا ٹوئٹ یہ وہ دن تھے جب ہم تیز، جارحانہ اور بے خوف تھے،سابق کپتان وسیم اکرم کا وقار یونس کے ٹوئٹ پر جواب

ہفتہ 22 جولائی 2017 20:32

سابق مایہ ناز کرکٹرز وسیم اکرم ، وقار یونس نے ٹوئٹر پر ایک دوسرے کی تعریفوں کے پل باندھ دئیے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2017ء) پاکستان کے سابق مایہ ناز کرکٹرز وسیم اکرم اور وقار یونس نے ٹوئٹر پر ایک دوسرے کی تعریفوں کے پل باندھ دئیے۔سابق فاسٹ بولر وقار یونس نے پاکستانی کرکٹ کے سنہرے دنوں کی یاد کو تازہ کرتے ہوئے لارڈز کے گرائونڈ میں 1992 میں پاکستان کی جیت کا ذکر کیا۔وقار یونس نے ٹویٹ میں وسیم اکرم کو ٹیگ کرتے ہوئے سویٹ میموریز کا ہیش ٹیگ استعمال کیا اور اس کے ساتھ 1992 لارڈز ٹیسٹ میچ کو اپنا پسندیدہ میچ قرار دیتے ہوئے کہا کہ میں اور لیجنڈ (وسیم اکرم)نے یہ ٹیسٹ میچ بلے کی مدد سے جیتا۔

اس کے ساتھ انہوںنے دوبارہ ٹویٹ کرتے ہوئے 90 کی دہائی کو پاکستانی کرکٹ کا سنہری دور قرار دیا اور کہا کہ اگر مجھے دوبارہ موقع ملتا ہے کہ میں کیا بننا چاہوں گا تو میں کہوں گا وسیم اکرم۔

(جاری ہے)

وقار یونس کی اس ٹویٹ کے جواب میں وسیم اکرم نے کہا کہ یہ وہ دن تھے جب ہم تیز، جارحانہ اور بے خوف تھے۔خیال رہے کہ 1992 کے دورہ انگلینڈ کے دوران پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ لارڈز کے تاریخی گرائونڈ میں کھیلا گیا تھا جس میں پاکستان کو دوسری اننگز میں جیتنے کے لیے 138 رنز کا ہدف ملا تھا تاہم 81 رنز پر پاکستان کے سات کھلاڑی آٹ ہو چکے تھے لیکن وسیم اکرم اور وقار یونس کی شاندار شراکت داری کی وجہ سے پاکستان دو وکٹوں سے میچ جیت گیا جس میں وسیم اکرم نے 45 رنز جبکہ وقار یونس نے 20 رنز بنائے اور سیریز میں ایک صفر سے برتری حاصل کر لی تھی۔

ٹیسٹ سیریز میں وسیم اکرم نے 21 جبکہ وقار یونس نے 22 وکٹیں حاصل کی تھیں۔
وقت اشاعت : 22/07/2017 - 20:32:27

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :