پاکستان کرکٹ کو تنہا کرنا بہت مشکل ہے جلد انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہو جائیگی ، ہیڈ کوچ مکی آرتھر

پاکستان کی ابھی کوئی سیریزنہیں لیکن تمام کھلاڑی انٹرنیشنل لیگ کھیل رہے ہیں، پاکستان کرکٹ ٹیم کسی کو بھی ہرا سکتی ہے،اگلا ہدف جیت کے تسلسل کو برقرار رکھنا ہے، میڈیا سے گفتگو

بدھ 26 جولائی 2017 22:26

پاکستان کرکٹ کو تنہا کرنا بہت مشکل ہے جلد انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہو جائیگی ، ہیڈ کوچ مکی آرتھر
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جولائی2017ء) قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھرنے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ کو تنہا کرنا بہت مشکل ہے، پاکستان کی ابھی کوئی سیریزنہیں لیکن تمام کھلاڑی انٹرنیشنل لیگ کھیل رہے ہیں، پاکستان کرکٹ ٹیم کسی کو بھی ہرا سکتی ہے،اگلا ہدف جیت کے تسلسل کو برقرار رکھنا ہے۔ان خیالا ت اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگوکیا۔

(جاری ہے)

مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں میں جب یہ یقین بڑھتاگیا،جیت ملتی گئی اور اب ہمارا اصل ہدف یہی ہے کہ ہم اپنے جیت کے سلسلے کو برقرار رکھتے ہوئے مزید کامیابیاں سمیٹیں تاکہ دنیا میں ہمارا نام روشن رہے انہوں نے کہا کہ ورلڈالیون ٹورضرورہوگااورانٹرنیشنل کرکٹ پاکستان میں واپس آئیگی اور کسی کی بھی ہمیں تنہا کرنے کی کوشش کامیاب نہیں ہو نے دیں گے۔ انہون نے کہا کہ پی سی بی انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے لیے ناقابل یقین کوششیں کررہاہے اور جلد اس کے نتائج بھی بر آمد ہونگے اور پاکستان میں بھی انٹر نیشنل کرکٹ کھیلی جائے گی۔۔
وقت اشاعت : 26/07/2017 - 22:26:55

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :