شعیب اختر نے پانامہ کیس میں وزیر اعظم نواز شریف کی نااہلی کا فیصلہ تاریخی قرار دےدیا

جمعہ 28 جولائی 2017 12:36

شعیب اختر نے پانامہ کیس میں وزیر اعظم نواز شریف کی نااہلی کا فیصلہ تاریخی قرار دےدیا
راولپنڈی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار28 جولائی۔2017ئ) قومی ٹیم کے سابق فاسٹ باﺅلر شعیب اختر نے پانامہ کیس میں وزیر اعظم نواز شریف کی نااہلی کے فیصلے کو تاریخی قرار دے دیا ۔

(جاری ہے)

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں شعیب اختر کا کہنا تھا کہ ”بالآخر فیصلہ سامنے آگیا اور نواز شریف وزیر اعظم نہیں رہے،واہ، وزیر اعظم کو ہٹانا تاریخی فیصلہ ہے ،کچھ بھی ہو جائے ہماری عظیم قوم اور عظیم ملک آگے بڑھتا رہے گا،یااللہ اس قوم اور عظیم سلطنت پر اپنا کر م فرما ھم اقوام عالم میں اپنا کھویا مقام حاصل کرسکیں،آمین“۔

وقت اشاعت : 28/07/2017 - 12:36:35

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :