’’کھیلتے رہیں … جیتتے رہیں‘‘،وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا کھیلوں کے عالمی دن پر پیغام

ہفتہ 6 اپریل 2024 15:11

’’کھیلتے رہیں … جیتتے رہیں‘‘،وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا کھیلوں کے عالمی دن پر پیغام
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اپریل2024ء) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کھیلوں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ ’’کھیلتے رہیں …… جیتتے رہیں‘‘۔ کھیلوں کا عالمی دن منانے کا مقصد دنیا میں امن کا فروغ ہے۔ نوجوانوں میں ٹیم ورک،مسابقت اوربرداشت پیدا کرنے کے لئے سپورٹس اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ کھیل ہمیں نظم و ضبط سکھاتے ہیں۔

(جاری ہے)

وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب میں کھیلوں کے فروغ کیلئے ’’کھیلتا پنجاب‘‘ پروگرام تشکیل دیا گیا ہے۔ پنجاب بھر میں گراؤنڈ اور جمنیزیم کی تعمیر وبحالی کیلئے شعبہ تعمیر وبحالی قائم کررہے ہیں۔ نوجوانوں کے لئے 300 گراؤنڈ اورسپورٹس کمپلیکس بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔ سپورٹس انڈوومنٹ فنڈ 2 سے بڑھا کر 4ارب روپے کردیا ہے۔سپورٹس فیسٹیول بحال اور ہر یونین کونسل میں کھیلوں کے مقابلے اور پنجاب لیگ شروع کرینگے۔انہوں نے کہا کہ سپورٹس ایڈوائزری کونسل میںیونیورسٹی طلبہ بھی ممبر ہوں گے۔کھلاڑیوں ٹریننگ کیلئے انٹرنیشنل کوچ بھی لے کرآئیں گے۔
وقت اشاعت : 06/04/2024 - 15:11:47

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :