بھارتی آل رائونڈر ہرمنپریت کوہر انجری کے باعث ویمن سپر کرکٹ لیگ سے باہر ہو گئیں

منگل 1 اگست 2017 22:26

بھارتی آل رائونڈر ہرمنپریت کوہر انجری کے باعث ویمن سپر کرکٹ لیگ سے باہر ہو گئیں
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 اگست2017ء) بھارت ویمن ٹیم کی آل رائونڈر ہرمنپریت کوہر انجری مسائل کے باعث انگلینڈ میں شیڈول ویمن سپر کرکٹ لیگ سے باہر ہو گئیں۔

(جاری ہے)

ہرمنپریت نے سپر لیگ میں سرے سٹارز کی نمائندگی کرنا تھی تاہم ڈاکٹرز نے کندھے کی انجری کے باعث انہیں ایک ماہ تک مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے جس کے باعث وہ سپر لیگ میں حصہ نہیں لے سکیں گی۔ یاد رہے کہ ہر منپریت نے کسی بھی غیر ملکی ٹی ٹونٹی لیگ کے ساتھ معاہدہ کر کے پہلی بھارتی خاتون کھلاڑی ہونے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ ۔
وقت اشاعت : 01/08/2017 - 22:26:54

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :