باکسنگ کیرئیر میں چل رہے برے دنوں کے باعث عامر خان ایسی حرکات پر اتر آئے ہیں: فریال مخدوم کا الزام

muhammad ali محمد علی جمعہ 4 اگست 2017 18:59

باکسنگ کیرئیر میں چل رہے برے دنوں کے باعث عامر خان ایسی حرکات پر اتر آئے ہیں: فریال مخدوم کا الزام
لندن (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔04 اگست 2017ء) فریال مخدوم کا کہنا ہے کہ باکسنگ کیرئیر میں چل رہے برے دنوں کے باعث عامر خان ایسی حرکات پر اتر آئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق معروف پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان اور فریال مخدوم کے درمیان علیحدگی ہوگئی ہے۔ فریال مخدوم نے علیحدگی کے بعد عامر خان کیخلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ عامر خان ذہنی توازن کھو بیٹھے ہیں۔

چونکہ ہ باکسنگ کیرئیر میں چل رہے برے دنوں کے باعث عامر خان پریشان ہیں اسی لیے وہ ایسی حرکات پر اتر آئے ہیں۔ تاہم دونوں کے مابین علیحدگی کے بعد ٹویٹرپر ایک دوسرے پر الزامات کا سلسلہ جاری ہے۔ فریال مخدوم کی جانب سے عامر خان کی کردار پر بھی کافی تنقید کی گئی ۔ فریال مخدوم کے ایک ٹویٹ کے مطابق انہوں نے عامر خان پر شراب نوشی کا بھی الزام عائد کیا اور عامر خان کے خاندان بارے کہناتھا کہ عامر خان نے اپنے خاندان کو اس لیے چھوڑا کونکہ وہ عامر کو لوٹ رہے تھے۔

(جاری ہے)

تاہم میری وجہ سے عامر خان نے اپنے خاندان کو نہیں چھوڑا۔ فریال مخدوم کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے ایک ایسے شخص کو ہمیشہ دفاع کیا ہے جو دفاع کے قابل تھا ہی نہیں تاہم اب وہ مزید انکے ساتھ نہیں رہنا چاہتی۔

وقت اشاعت : 04/08/2017 - 18:59:35