سیاستدانوں کی جانب سے جاری الزامات کی سیاست پر قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی کا افسوس کا اظہار

کیا پاکستان میں ایک دوسرے کی عزت اچھالنا ہی سیاست ہی ،ْ سابق کپتان

جمعہ 4 اگست 2017 22:40

سیاستدانوں کی جانب سے جاری الزامات کی سیاست پر قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی کا افسوس کا اظہار
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2017ء) سیاستدانوں کی جانب سے جاری الزامات کی سیاست پر قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوال کیا ہے کہ کیا پاکستان میں ایک دوسرے کی عزت اچھالنا ہی سیاست ہی ۔گزشتہ دنوں عائشہ گلالئی نے پاکستان تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے پارٹی کے چیئرمین عمران خان پر الزامات لگایا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے انہیں نازیبا پیغامات بھیجے اور تحریک انصاف میں خواتین ورکرز کی کوئی عزت نہیں۔

پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے پارٹی چیئرمین سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ عمران خان پر مغربی ماحول کا اثر ہے، وہ شاید پاکستان کو انگلینڈ سمجھتے ہیں اور پاکستان میں مغربی ثقافت لانا چاہتے ہیں، ان کا اپنی عادتوں پر کنٹرول نہیں اور وہ غلط ٹیکسٹ میسجز کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

الزامات کے جواب میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ انہیں شک ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے عائشہ گلالئی کو استعمال کیا اور ان کے الزام کے پیچھے (ن) لیگ کھڑی ہے۔

تمام صورتحال پر مایوس سابق کرکٹر شاہد آفریدی نے سماجی ویب سائٹ پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے سوال کیا کہ کیا پاکستان میں ایک دوسرے کی عزت اچھالنا ہی سیاست ہی ۔انہوں نے کہا کہ ہم سب کو خود کو سنبھالنا ہوگا اور آنے والی نسلوں کا سوچنا ہے، پاکستان کی عزت اور وقار بڑھانا ہم سب پر لازم ہے۔ آفریدی نے میڈیا سے بھی درخواست کی کہ وہ اپنا اصل کردار نبھائے اورایک دوسرے پر کیچڑ اچھالنے والوں کو کوریج نہ دے۔
وقت اشاعت : 04/08/2017 - 22:40:33

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :