پہلی ایشئین اسٹائل انٹر ڈیپارٹمنٹل نیشنل کبڈی چیمپئن شپ ، پاک آرمی اور پاک نیوی کی فائنل تک رسائی ،فائنل آج کھیلا جائے گا

ہفتہ 5 اگست 2017 20:58

پہلی ایشئین اسٹائل انٹر ڈیپارٹمنٹل نیشنل کبڈی چیمپئن شپ ، پاک آرمی اور پاک نیوی کی فائنل تک رسائی ،فائنل آج کھیلا جائے گا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 اگست2017ء) پہلی ایشئین اسٹائل انٹر ڈیپارٹمنٹل نیشنل کبڈی چیمپئن شپ میں پاک آرمی اور پاک نیوی نے فائنل میں رسائی حاصل کر لی، فائنل مقابلہ آج پاکستان سپورٹس کمپلیکس لیاقت جمنیزیم میں کھیلا جائے گا، تفصیلات کے مطابق پاکستان کبڈی فیڈریشن کے زیر اہتمام پہلی یشئین اسٹائل انٹر ڈیپارٹمنٹل نیشنل کبڈی چیمپئن شپ فائنل مرحلے میں داخل ہوگئی ہے ، فائنل میں پاک آرمی، پاک نیوی مدمقابل ہو نگی ، گزشتہ روز پہلے سیمی فائنل میں پاک آرمی نے پاک واپڈا کو 33-14پوائنٹس سے شکست دی جبکہ دوسرے مقابلے میں پاک نیوی نے پاک ایئر فورس کو باآسانی 43-20پوائٹس سے ڈھیر کیا اور فائنل میں جگہ بنائی، اس موقع پر بریگیڈیئر عماد ارشاد سیکٹر کمانڈر رینجرز اسلام آباد اور کمانڈر ناصر محمود ٹی بی ٹی ڈائریکٹر سپورٹس پاکستان نیوی سپورٹس کنٹرول کمیٹی مہمان خصوصی تھے،آج اتوار کو ٹورنامنٹ کے آخری روز دو میجز کھیلے جائیں گے پہلا مقابلہ تیسری پوزیشن کیلئے پاک واپڈا اور پاک ایئرفورس میں ہو گا، جبکہ فائنل پاک آرمی بمقابلہ پاک نیوی سے ہے، کبڈی فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری رانا سرور نے بتایا کہ اس ٹورنامنٹ سے کافی نئے کھلاڑی ملیں ہیں جنہیں پاکستان نیشنل کبڈی ٹیم کیلئے منتخب کیا جا سکتا ہے، یاد رہے ٹورنامنٹ میں 7 ٹیموں نے حصہ لیا جن میں دو ٹیمیں آج فائنل کھلیں گی جیتنے والی ٹیم کو صرف ٹرافی اور میڈلز دیئے جائیں گے۔

وقت اشاعت : 05/08/2017 - 20:58:43

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :