سری لنکا کی طرح ایشیا کی دیگرٹیمیں بھی پاکستان کی مدد کریں، نجم سیٹھی

منگل 15 اگست 2017 14:34

سری لنکا کی طرح ایشیا کی دیگرٹیمیں بھی پاکستان کی مدد کریں، نجم سیٹھی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 اگست2017ء) کولمبو میں گزشتہ ہفتے ایشین کرکٹ کونسل کا اجلاس ہوا میں پی سی بی کے نومنتخب چیئرمین نجم سیٹھی نے شرکت کی۔ جس میں وہاں موجود ایشین کرکٹ بورڈ کے سربراہان کو پاکستان کی تسلی بخش سکیورٹی صورتحال سے بھی آگاہ کیا گیا۔ جس کے بعد سری لنکا نے پاکستان آنے کا فیصلہ کیا۔

(جاری ہے)

چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے کہا کہ ایشین کرکٹ کونسل کی میٹنگ بہت مثبت رہی۔ سری لنکن بورڈ کی جانب سے پاکستان آنے کا فیصلہ تاریخی ہے اور اس کا خیر مقدم کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سری لنکن ٹیم پاکستان آگئی تو پھر دیگر ٹیموں کو لانا بھی آسان ہوگا۔ انہوں نے ایشیا کے دیگر کرکٹ بورڈ زسے درخواست کی کہ وہ اس معاملے میں ہماری مدد کریں ۔
وقت اشاعت : 15/08/2017 - 14:34:38

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :