برمنگھم پریمیئر لیگ کرکٹ، میچ کے دوران کرکٹر کو حریف نے مکا جڑ دیا

بدھ 16 اگست 2017 12:05

برمنگھم پریمیئر لیگ کرکٹ، میچ کے دوران کرکٹر کو حریف نے مکا جڑ دیا
برمنگھم(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار16اگست۔2017ئ) برمنگھم پریمیئر لیگ کرکٹ میچ کے دوران ہنگامہ آرائی پر ویسٹ مڈلینڈز کی دو ٹیموں کی سرزنش کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

جون میں وولورہیمپٹن میں کھیلے گئے اس میچ میں اولڈ ہل کے پلیئر نائیجل ڈیونپورٹ نے حریف سائیڈ فورڈہاﺅسز کے کھلاڑی شعیب کو تلخ کلامی کے بعد مکا رسید کیا جس کے بعد میچ دیکھنے آئے شائقین میں موجود شعیب کے والد پرویز اختر نے نائیجل کو پکڑ لیا جس کے بعد کھلاڑیوں اور تماشائیوں میں جھگڑا ہوا جس پر بڑی مشکل سے قابو پایا گیا تھا ، فورڈ ہاﺅسز کو اس ہنگامہ آرائی کے نتیجے میں 48جبکہ اولڈ ہل کو 24 پوائنٹس کی کٹوتی کا سامنا کرنا پڑا ،برمنگھم پریمیئر لیگ کی ڈسپلنری کمیٹی نے نائیجل ڈیونپورٹ کو 10 میچز کیلئے معطل بھی کردیا ۔



وقت اشاعت : 16/08/2017 - 12:05:56

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :