پاکستان کرکٹ میں ایک بار پھر اسپاٹ فکسر کھلاڑیوںکو سخت سزائیں دینے کا مطالبہ زور پکڑ

کھلاڑیوں کو سخت سزائیں دی جائیں گی اور کھلاڑی فیصلے کیخلاف کسی عدالت میں اپیل بھی نہیں کرسکیں گے، نجم سیٹھی

بدھ 16 اگست 2017 19:47

پاکستان کرکٹ میں ایک بار پھر اسپاٹ فکسر کھلاڑیوںکو سخت سزائیں دینے کا مطالبہ زور پکڑ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اگست2017ء) پاکستان کرکٹ میں ایک بار پھر اسپاٹ فکسر کھلاڑیوںکو سخت سزائیں دینے کا مطالبہ زور پکڑرہا ہے۔ سخت سزاوں کی صدائیں2010 کے فکسنگ اسکینڈل کے بعد بھی لگائی گئی تھیں جب پاکستان کی عالمی سطح پر بدنامی ہوئی۔ محمد عامر، محمد آصف اور سلمان بٹ انگلینڈ میں فکسنگ کے الزام میں نہ صرف پکڑے گئے بلکہ جیل بھی کاٹی تھی۔

لیکن ہوا کیا وہی دھاک کے تین پات فکسرکرکٹر محمد عامر کیخلاف نہ صرف نرمی برتی گئی بلکہ اسے ٹیم میں بھی شامل کرلیا جو اب ٹیم کے ساتھ انٹرنیشنل کرکٹ کھیل رہا ہے۔ بہت جلد دوسرے فکسر سلمان بٹ کی بھی ٹیم میں واپسی کیلئے راہ ہموار کی جارہی ہے جس کی نہ صرف ڈومیسٹک کرکٹ میں واپسی ہوئی بلکہ اسے ٹیم کا کپتان بھی بنایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اب پاکستان کرکٹ بورڈ نے سپرلیگ میں فکسنگ کرنے والے کھلاڑیوں کو مثال بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کو سخت سزائیں دی جائیں گی اور کھلاڑی فیصلے کیخلاف کسی عدالت میں اپیل بھی نہیں کرسکیں گے۔فکسنگ اسکینڈل فروری 2016میں پی ایس ایل کے دوسرے ایڈیشن کے آغاز میں ہی منظرعام پر آیا جس میں پسند و ناپسند کا عنصر غالب رہا۔ پہلے خالد لطیف اورشرجیل خان کو نہ فوری طور پروطن واپس بھی بھیجا گیا بلکہ معطل بھی کر دیا گیا۔ لیکن محمد عرفان اورشاہ زیب حسن کو پورا ایونٹ کھلایا گیا۔ جس کے بعد دونوں کھلاڑیوں کو معطل کیا گیا۔ اس کے بعد محمد عرفان کو چھ ماہ کی معمولی سزااور جرمانہ کرکے اس کامعاملہ رفع دفا کردیاگیا۔ ۔
وقت اشاعت : 16/08/2017 - 19:47:40

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :