گوٹھیاکپ چائنہ انڈر 18،ْ

آئی آیف اے کی ٹیم نے رائرنگ سن سوکر اکیڈمی بھارت کو 12-0 گول سے شکست دیدی آئی ایف اے کی ٹیم اپنا لیگ کاآخری اور پانچواں میچ اردوس کلب چین کے خلاف کل کھیلے گی

جمعرات 17 اگست 2017 12:34

گوٹھیاکپ چائنہ انڈر 18،ْ
چین شانانگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2017ء) گوٹھیا کپ چائنہ انڈر 18 فٹبال ٹورنامنٹ میں اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن(آئی آیف ای) کی ٹیم نے اپنے لیگ کے چوتھے میچ میں رائرنگ سن سوکر اکیڈمی بھارت کو ایک یکطرفہ مقابلے کے بعد 12-0 گول سے ہرا دیا۔ وقفے تک آئی ایف اے کی ٹیم کو 7-0 گول کی برتری حاصل تھی ۔ دوسرے ہاف میں آئی ایف اے کی ٹیم نے مزید 5 گول کر کے مقابلہ 12-0 گول سے جیت لیا۔

(جاری ہے)

آئی ایف اے کی طرف سے حسام خان نے چار گول، شہر یار خان نے تین، علی عمران نے دو جبکہ عبداللہ، نوفل اور احتشام نے ایک، ایک گول کیا۔ گذشتہ روزآئی ایف اے نے اپنے تیسرے میچ میں یوتھ بنگلہ کلب بنگلہ دیش کے خلاف واک اورر حاصل کیا۔ اس سے قبل اسلام آباد( آئی ایف ای) کی ٹیم نے دو میچوں میں کامیابی حاصل کی ہے ۔ پہلے میچ میں آئی ایف اے نے ضوقنگ لکھسوں کلب چین کو 3-1 گول سے جبکہ دوسرے میچ میں اسیگا کلب ایتھوپیا کو 3-2 گول سے شکست دی ۔آئی ایف اے کی ٹیم اپنا لیگ کاآخری اور پانچواں میچ اردوس کلب چین کے خلاف جمعہ کو کھیلے گی۔
وقت اشاعت : 17/08/2017 - 12:34:01

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :