ایجسٹن ٹیسٹ ، ویسٹ انڈیز کیخلاف انگلینڈ کی پوزیشن مستحکم

ہفتہ 19 اگست 2017 15:35

ایجسٹن ٹیسٹ ، ویسٹ انڈیز کیخلاف انگلینڈ کی پوزیشن مستحکم
ایجیسٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اگست2017ء) انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز سابق کپتان الیسٹرکک کی ڈبل سنچری کی بدولت 514 رنز بنا کر اننگز ڈیکلیئر کردی۔برمنگھم کے ایجباسٹن میں کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز جب انگلینڈ نے کھیل کا آغاز کیا تو ان کا اسکور 3 وکٹوں پر 348 رنز تھا اور الیسٹر کک 153 اور ڈیوڈ ملان 28 رنز بنا کر کھیل رہے تھے۔

الیسٹر کک نے شاندار کھیل کا مظاہر کرتے ہوئے اپنے کیریئر کی چوتھی ڈبل سچنری مکمل کی اور 243 رنز بنا کر آٹ ہوئے جبکہ ڈیوڈ ملان نے 65 رنز بنائے۔انگلینڈ نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 514 رنز بنائے تھے کہ کپتان جو روٹ نے پہلی اننگز ڈیکلیئر کرنے کا اعلان کیا۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے روسٹن چیز کامیاب بالر رہے جنھوں نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔

(جاری ہے)

ویسٹ انڈیز نے جب پہلی اننگز میں بیٹنگ کا آغاز کیا تو صفر پر ہی پہلا نقصان اٹھانا پڑا جب کریگ بریتھویٹ کو جیمز اینڈرسن نے آٹ کیا۔

پہلی وکٹ کے نقصان کے بعد کیرون پال اور کائل ہوپ نے مزید کوئی وکٹ نہیں گرنے دی اور 44 رنز کی شراکت قائم کی۔دن کے اختتام پر پاول 18 اور ہوپ 25 رنز بنا کر وکٹ پر موجود تھے۔خیال رہے کہ انگلینڈ نے میچ کے پہلے روز کپتان جوروٹ اور کک کی سنچریوں کی مدد سے اپنی پوزیشن مستحکم کرلی تھی، روٹ 136 رنز بنا کر آٹ ہوئے تھے۔ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے درمیان تین میچوں پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی اور دوسرا ٹیسٹ 25 اگست کو لیڈز میں شروع ہوگا۔
وقت اشاعت : 19/08/2017 - 15:35:38

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :