عمران نذیر کی 5سال بعد واپسی،پی ایس ایل تھری میں حصہ لیں گے

عمران نذیر پی ایس ایل2018 میں نئی فرنچائزڈ ملتان سلطانز کا حصہ بنیں گے

ہفتہ 19 اگست 2017 15:59

عمران نذیر کی 5سال بعد واپسی،پی ایس ایل تھری میں حصہ لیں گے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اگست2017ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے جار ح مزاج اوپنر عمران نذیرکے مجموعی بیٹنگ ریکارڈز اگرچہ بہت اچھے نہیں مگر جارحانہ بیٹنگ کی بدولت وہ شائقین میں خاصے مقبول ہیں۔اب عمران نذیر کے مداحوں کیلئے بالاآخراچھی خبرآگئی ہے کہ وہ بیماری سے نجات پانے کے بعد ایکبارپھر کرکٹ میدانوں میں واپسی کیلئے تیار ہیں ۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہناہے کہ عمران نذیر پی ایس ایل2018 میں نئی فرنچائزڈ ملتان سلطانز کا حصہ بنیں گے۔واضح رہے کہ عمران نذیر طویل عرصے تک ایک پراسراربیماری میں مبتلارہے ہیں جس میں وہ بیٹ کو صحیح طریقے سے پکڑبھی نہیں سکتے تھے۔انہوں نے آخری بار2012 کے آئی سی سی ورلڈٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی جبکہ 2014 میں ڈومیسٹک کرکٹ سے بھی باہرہوگئے تھے۔
وقت اشاعت : 19/08/2017 - 15:59:15

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :