ویرات کوہلی کو وریندر سہواگ کے زیادہ ون ڈے رنز کا ریکارڈ توڑنے کیلئے مزید 17 رنز درکار

ہفتہ 19 اگست 2017 23:27

ویرات کوہلی کو وریندر سہواگ کے زیادہ ون ڈے رنز کا ریکارڈ توڑنے کیلئے مزید 17 رنز درکار
کولمبو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2017ء) بھارتی ٹیم کے کپتان اور سٹار بلے باز ویرات کوہلی کو ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں سابق ہم وطن بلے باز وریندر سہواگ کے زیادہ رنز کا ریکارڈ توڑنے کیلئے مزید 17 رنز درکار ہیں، اس بات کے قوی امکانات ہیں کہ کوہلی آج اتوار کو سری لنکا کے خلاف پہلے ایک روزہ میچ میں سہواگ کو زیادہ رنزوں کی فہرست میں پیچھے چھوڑ دیں گے، اگر کوہلی کامیاب ہوئے تو وہ ملک کی طرف سے زیادہ ون ڈے رنز بنانے والے ساتویں بلے باز بن جائیں گے، سہواگ نے 8273 رنز بنا رکھے ہیں جبکہ کوہلی نے 8257 رنز بنائے ہوئے ہیں جس میں ان کی 28 شاندار سنچریاں بھی شامل ہیں، سچن ٹنڈولکر 18426 رنز بنا کر سرفہرست ہیں، سارو گنگولی 11363 رنز کے ساتھ دوسرے، راہول ڈریوڈ 10889 بنا کر تیسرے، مہندرا سنگھ دھونی 9496 رنز بنا کر چوتھے، محمد اظہر الدین 9378 رنز بنا کر پانچویں، یووراج سنگھ 8701 رنز بنا کر چھٹے نمبر پر موجود ہیں۔

وقت اشاعت : 19/08/2017 - 23:27:29

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :