انگلش کاونٹی کرکٹ کے میچ کے دوران میدان میں موجود کھلاڑیوں پر تیر سے حملہ

muhammad ali محمد علی جمعہ 1 ستمبر 2017 20:41

انگلش کاونٹی کرکٹ کے میچ کے دوران میدان میں موجود کھلاڑیوں پر تیر سے حملہ
لندن (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔یکم ستمبر 2017ء) انگلش کاونٹی کرکٹ کے میچ کے دوران میدان میں موجود کھلاڑیوں پر تیر سے حملہ ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق لندن میں ہونے والے انگلش کاونٹی کرکٹ کے میچ کے دوران تشویش ناک واقعہ پیش آیا۔ سرے اور مڈل سیکس کے درمیان ہونے والے میچ کے دوران میدان میں موجود کھلاڑیوں پر تیر سے حملہ ہوا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق جان لیوا تیر 800 میٹر کے فاصلے سے چلایا گیا جو میدان میں موجود ایک کھلاڑی کے قریب آ گرا۔

خوش قسمتی سے اس حملے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ حملے کے بعد میچ منسوخ کر دیا گیا جبکہ کھلاڑیوں کو فوری محفوظ مقام پر بھی منتقل کر دیا گیا۔ لندن پولیس نے اس تمام واقعے کی تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق ممکنہ طور پر یہ ایک دہشت گرد حملہ بھی ہو سکتا ہے۔
وقت اشاعت : 01/09/2017 - 20:41:52

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :