شراب نوشی کے بعد گاڑی چلانے کا الزام ،رونی پر فرد جرم عائد

پیر 4 ستمبر 2017 12:00

شراب نوشی کے بعد گاڑی چلانے کا الزام ،رونی پر فرد جرم عائد
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 ستمبر2017ء) مقررہ حد سے زیادہ شراب نوشی کے بعد گاڑی چلانے کے الزام میں انگلش قومی فٹ بال ٹیم کے سابق کپتان وین رٴْونی پر فرد جرم عائد کر دی گئی ۔برطانوی پولیس کے حوالے سے بتایا کہ ایورٹن کے اسٹرائیکر وین رونی کو یکم ستمبر کی رات دو بجے ان کے گھر کے قریب سے حراست میں لیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس نے بتایا کہ 31 سالہ اسٹار کو 18 ستمبر کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

انگلینڈ کی ٹیم کی طرف سے سب سے زیادہ 119گول کرنے والے کھلاڑی رونی نے گزشتہ ہفتے ہی بین الاقوامی فٹ بال کو خیرباد کہا تھا۔رونی 13 برس تک انگلش پریمئر لیگ میں مانچسٹر یونائیٹڈ کی نمائندگی کرنے کے بعد ایک مرتبہ پھر ایورٹن ایف سی نامی اس کلب کا حصہ بن چکے ہیں، جہاں سے انہوں نے فٹ بال کھیلنا شروع کیا تھا۔
وقت اشاعت : 04/09/2017 - 12:00:33

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :