نیشنل انٹر سکول سوئمنگ چمپئن شپ ، پشاور کے تین بھائیوں کا بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ

اتوار 10 ستمبر 2017 18:00

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 ستمبر2017ء) آل پاکستان نیشنل انٹرسکولز ایچ گروپ سوئمنگ چیمپن شپ میں پشاورکے تین بھائیوںکا بہترین پرفارمنس کامظاہرہ،میڈلز کے انبار کے ساتھ ساتھ بیسٹ پلئیر آف دی چیمپین شپ ٹرافی بھی اپنے نام کرگئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق 26تا28اگست لاہور میں منعقد ہونے والی چیمپئپین شپ میں صوبہ خیبر پختونخواکی ٹیم نے تین بھائی بھی شامل تھے معاذ اختر نے پچاس میڑ بیک سٹروک اورپچاس میٹر فری سٹائل میں گولڈ جبکہ دوسومیٹر اورپچاس میٹر بٹر فلائی میں سلورمیڈل جیتا اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاورکے معاذا ختربیسٹ پلیئر بھی قرارپائے ان کے دوسرے بھائی حماد اختر نے ایک سلورنے جبکہ ہیپی ڈے سکول پشاورکے اعزازاختر نے پچاس میٹر میں چاندی کاتمغہ جیتا۔

واضع رہے کہ تینوں بھائی پشاورسوئمنگ پول پشاورکے کوچ سلیم خان کے بیٹے ہیں اورگذشتہ کئی سالوںنے صوبائی وقومی سطح کے مقابلوں میں بہترین پرفارمنس دے رہے ہیں ۔
وقت اشاعت : 10/09/2017 - 18:00:56

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :