ہاشم آملہ کا پی ایس ایل میں شرکت کرنے اور پاکستان آنے کا اعلان

muhammad ali محمد علی پیر 18 ستمبر 2017 23:38

ہاشم آملہ کا پی ایس ایل میں شرکت کرنے اور پاکستان آنے کا اعلان
کیپ ٹاون (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔18ستمبر2017ء) ہاشم آملہ نے پی ایس ایل میں شرکت کرنے اور پاکستان آنے کا اعلان کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ کے مایہ ناز بلے باز ہاشم آملہ کا کہنا ہے کہ وہ دوبارہ پاکستان کا دورہ کرنے کیلئے تیار ہیں۔

(جاری ہے)

ان کی پوری کوشش ہو گی کہ وہ پی ایس ایل میں شرکت کریں اور اس سلسلے میں دوبارہ پاکستان جا کر کھیلیں۔ ہاشم آملہ کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کے دوران اگر ان کی ٹیم کسی سیریز میں مصروف نہ ہوئی تو وہ پاکستان ضرور جائیں گے۔ واضح رہے کہ ہاشم آملہ حال ہی میں پاکستان کا دورہ کرنے والی ورلڈ الیون کا حصہ تھے۔
وقت اشاعت : 18/09/2017 - 23:38:39

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :