آئی سی سی ویمنز کرکٹ چمپئن شپ 2017-21کے تحت نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے مابین سیریز کے شیڈول کا اعلان

قومی ٹیم یو اے ای میں اپنی ہوم سیریز کے دوران 31 اکتوبر سے 14 نومبر تک 3 ون ڈے ،4 ٹی ٹونٹی میچز کھیلے گی

جمعرات 21 ستمبر 2017 22:27

آئی سی سی ویمنز کرکٹ چمپئن شپ 2017-21کے تحت نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے مابین سیریز کے شیڈول کا اعلان
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2017ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ویمنز کرکٹ چمپئن شپ 2017-21کے تحت پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے مابین سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

قومی ٹیم متحدہ عرب امارات میں اپنی ہوم سیریز کے دوران 31 اکتوبر سے 14 نومبر تک 3 ون ڈے اور 4 ٹی ٹونٹی میچز کھیلے گی۔ تمام میچز شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے، دونوں ٹیموں کے مابین پہلا ون ڈے میچ 31 اکتوبر، دوسرا 2 نومبر جبکہ تیسرا 5 نومبر کو ہو گا۔ ٹی ٹونٹی سیریز کا پہلا مقابلہ 8 نومبر، دوسرا میچ 9 نومبر، تیسرا 12 نومبر جبکہ چوتھا اور آخری میچ 14 نومبر کو کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 21/09/2017 - 22:27:59

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :