تمیم اقبال کی فٹنس مسائل کے باعث جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں شرکت مشکوک

جمعہ 22 ستمبر 2017 21:04

تمیم اقبال کی فٹنس مسائل کے باعث جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں شرکت مشکوک
پریٹوریا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2017ء) بنگلہ دیشی ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین تمیم اقبال کی فٹنس مسائل کے باعث جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ میں شرکت مشکوک ہو گئی، تمیم جنوبی افریقہ انوی ٹیشنل الیون کے خلاف تین روزہ ٹور میچ کی پہلی اننگز میں پنڈلی کی انجری میں مبتلا ہوئے تھے جس کی وجہ سے انہیں صرف 5 رنز بنانے کے بعد ریٹائر ہرٹ ہونا پڑا تھا۔

(جاری ہے)

بنگلہ دیش اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹیسٹ 28 ستمبر سے شروع ہو گا۔ بنگلہ دیشی ٹیم مینجر منہازل نے بتایا ہے کہ تمیم نے ٹور میچ کے دوران پنڈلی میں تکلیف کی شکایت کی تھی گزشتہ روز ان کا سکین کیا گیا ہے اور رپورٹ آنے کے بعد ہی ان کی انجری کی نوعیت کے بارے معلوم ہو گا اسلئے ان کی پہلے ٹیسٹ میں شرکت کے بارے کچھ نہیں کہا جا سکتا۔
وقت اشاعت : 22/09/2017 - 21:04:24

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :