سلمان بٹ کی انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کیلئے راہیں ہموار ہونے لگیں

اتوار 24 ستمبر 2017 15:17

سلمان بٹ کی انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کیلئے راہیں ہموار ہونے لگیں
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار24ستمبر۔2017ئ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے 2010ءکے سپاٹ فسنگ کیس کے مرکزی کردار سلمان بٹ کوانٹر نیشنل کرکٹ میں واپس لانے کے لیے راہیں ہموار کرنا شروع کردی ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پی سی بی نے سابق کپتان کی واپسی کی راہ میں موجود بڑے روڑے ہٹا دئیے ہیں ،سابق کپتان کے آئندہ ماہ پاکستان اے ٹیم کے ساتھ زمبابوے جانے کے امکانات روشن ہوگئے ہیں ۔یاد رہے کہ چیف سلیکٹر انضمام الحق نے بھی گزشتہ روز سلمان بٹ کو اے ٹیم میں شامل کرنے کا عندیہ دیا تھا۔
وقت اشاعت : 24/09/2017 - 15:17:39

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :