بھارتی شائقین بھی پہلی بار پی ایس ایل کے میچز براہ راست ٹی وی اسکرین پر دیکھ سکیں گے

بدھ 18 اکتوبر 2017 22:28

بھارتی شائقین بھی پہلی بار پی ایس ایل کے میچز براہ راست ٹی وی اسکرین پر دیکھ سکیں گے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2017ء) بھارتی شائقین بھی پہلی بار پی ایس ایل کے میچز براہ راست ٹی وی اسکرین پر دیکھ سکیں گے۔

(جاری ہے)

ایک رپورٹ کے مطابق پڑوسی ملک کے ایک چینل نے نشریاتی حقوق حاصل کرلیئے ہیں، یاد رہے کہ اس سے قبل بھارتی شائقین پی ایس ایل کے میچز براہ راست نہیں دیکھ پائے تھے۔ پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن کا انعقاد آئندہ سال فروری میں ہو گا، بھارتی نشریاتی ادارے کے ساتھ معاہدے کے بعد میچز دیکھنے والے ناظرین کی تعداد میں خاطر خواہ اضافے کا امکان ہے۔
وقت اشاعت : 18/10/2017 - 22:28:35

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :