ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب محمد عامر جان کی قومی کرکٹ ٹیم کو سری لنکا کیخلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی پر مبارکباد

جمعرات 19 اکتوبر 2017 17:12

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2017ء) ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب محمد عامر جان نے قومی کرکٹ ٹیم کو سری لنکا کیخلا ف مسلسل تیسرے ون ڈے میچ میں کامیابی پر مبارکباد دی ہے، قومی کرکٹ ٹیم کے نام اپنے تہنیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ ٹیم نے ون ڈے میچز میں مسلسل تیسری کامیابی حاصل کرکے ثابت کردیا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم چیمپئن ہے، انہوں نے کہا کہ تیسرے ون ڈے میںکامیابی کے ساتھ ہی پاکستان نے سری لنکا کیخلاف پانچ ون ڈے میچز کی سیریز بھی جیت لی ہے، نوجوان کھلاڑی امام الحق نے اپنے کیریئر کے پہلے میچ میں سنچری بنا کر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا اور پاکستان کو فتح سے ہمکنار کرنے میں اہم کردار ادا کیا، انہوں نے کہا کہ میچ میں آل رائونڈر شعیب ملک، بابر اعظم اور بائولر حسن علی نے بھی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا، ڈی جی سپورٹس پنجاب محمد عامر جان نے اس امید کا اظہار کیا کہ قومی کرکٹ ٹیم اسی طرح باقی دو میچز میں بھی بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے سری لنکا کیخلاف وائٹ واش کریگی۔

وقت اشاعت : 19/10/2017 - 17:12:20

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :