بھارتی کرکٹ بورڈ نے آفیشلز کو معاوضوں کی ادائیگی نہیں کی

جمعرات 19 اکتوبر 2017 22:35

بھارتی کرکٹ بورڈ نے آفیشلز کو معاوضوں کی ادائیگی نہیں کی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2017ء) دنیا کے امیر ترین بھارتی کرکٹ بورڈ نے ڈومیسٹک کرکٹ میں چند سو روپے کے عوض ذمہ داریاں نبھانے والے آفیشلز کو معاوضوں کی ادائیگی ہی نہیں کی ۔

(جاری ہے)

بھارتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق دلیپ ٹرافی اور رانجی ٹرافی میں فرائض انجام دینے والے ایک ماہ سے ڈیلی الائونس کے منتظر ہیں ،ْ115 امپائرز، 62 ریفریز، 170 ویڈیو انالسٹ اور 150 اسکوررز کو ڈیلی الائونس نہیں دیا۔کوئی آفیشل انتقامی کارروائی کے ڈر سے بولنے کے لئے تیار نہیں ہے کیونکہ انہیں ڈر ہے کہ واجبات کیلئے آواز اٹھائی تو آئندہ سیزن میں ذمہ داری نہیں ملے گی۔
وقت اشاعت : 19/10/2017 - 22:35:26

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :