ٹی ٹوئنٹی رینکینگ میں قومی ٹیم کو پہلے نمبر پر دیکھنے کا خواب، پاکستانی شائقین کرکٹ نیوزی لینڈ کیخلاف بھارت کی فتح کی امید لگا بیٹھے

muhammad ali محمد علی بدھ 1 نومبر 2017 20:09

ٹی ٹوئنٹی رینکینگ میں قومی ٹیم کو پہلے نمبر پر دیکھنے کا خواب، پاکستانی شائقین کرکٹ نیوزی لینڈ کیخلاف بھارت کی فتح کی امید لگا بیٹھے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 نومبر2017ء) ٹی ٹوئنٹی رینکینگ میں قومی ٹیم کو پہلے نمبر پر دیکھنے کیلئے پاکستانی شائقین کرکٹ نیوزی لینڈ کیخلاف بھارت کی فتح کی امید لگا بیٹھے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستانی شائقین کرکٹ بھی خوب دلچسپی کا اظہار کر رہے ہیں۔ اس میچ کے نتیجے کے باعث پاکستان ٹی ٹوئنٹی رینکینگ میں پہلے نمبر پر آ سکتا ہے۔ بھارت کے ہاتھوں نیوزی لینڈ کی شکست کے باعث پاکستان ٹی ٹوئنٹی رینکینگ میں پہلے نمبر پر آ جائے گی۔ اس تمام صورتحال میں غیر متوقع طور پر پاکستانی شائقین کرکٹ نیوزی لینڈ کیخلاف بھارت کی فتح کی امید لگائے بیٹھے ہیں۔
وقت اشاعت : 01/11/2017 - 20:09:26

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :