لاہور نے فیصل آباد کو ہرا کر انٹرڈویژنل باسکٹ بال چیمپئن شپ اپنے نام کرلی

بدھ 1 نومبر 2017 21:51

لاہور نے فیصل آباد کو ہرا کر انٹرڈویژنل باسکٹ بال چیمپئن شپ اپنے نام کرلی
فیصل آباد۔یکم نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 نومبر2017ء) لاہور نے فیصل آباد کو ہرا کر انٹرڈویژنل باسکٹ بال چیمپئن شپ اپنے نام کرلی۔کریسنٹ سپورٹس کمپلیکس میں کھیلے جانے والے فائنل میچ میں لاہورنے فیصل آباد کو75-63پوائنٹس سے شکست دی۔ڈپٹی میئر چوہدری عبدالغفوراورایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیومحمدشاہدمہمانان خصوصی تھے۔

(جاری ہے)

باسکٹ بال فائنل جیتنے پر لاہور کو 50ہزارروپے نقد،گولڈ میڈل اور ٹرافی دی گئی جبکہ فیصل آباد کی رنراپ ٹیم کو 30ہزارروپے،سلورمیڈل اورٹرافی اورتیسری پوزیشن کی حامل ٹیم کو 20ہزارروپے اورکانسی کا تمغہ دیاگیا۔

ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر رانا حماداقبال،جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ باسکٹ بال ایسوسی ایشن اعجازفاروق،جنرل سیکرٹری پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن خالد بشیر،ڈاکٹرمنور،زبیر بٹ،طارق نواز ودیگر آفیشلز بھی اس موقع پر موجود تھے۔
وقت اشاعت : 01/11/2017 - 21:51:44

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :