مچل اسٹارک نے ایک میچ میں دو مرتبہ ہیٹ ٹرک کا ریکارڈ قائم دیا

آسٹریلوی فاسٹ بائولر نے ویسٹرن آسٹریلیا کیخلاف میچ میںدونوں اننگز میںہیٹ ٹرک کر کے ریکارڈ ساز کارنامہ انجام دیا

منگل 7 نومبر 2017 17:45

مچل اسٹارک نے ایک میچ میں دو مرتبہ ہیٹ ٹرک کا ریکارڈ قائم دیا
سڈنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 نومبر2017ء) آسٹریلوی فاسٹ بالرمچل اسٹارک نے شیفلڈ شیلڈ ٹورنامنٹ میں ایک ہی میچ میں دوسری مرتبہ ہیٹ ٹرک کا منفرد ریکارڈ بنا دیا۔

(جاری ہے)

مچل اسٹارک نے فرسٹ کلاس ایونٹ میں نیو ساتھ ویلز کی جانب سے کھیلتے ہوئے ویسٹرن آسٹریلیا کے خلاف پہلی اننگز میں ہیٹ ٹرک کی اور اس کے بعد دوسری اننگز میں بھی 3 گیندوں پر 3 بیٹسمینوں کو پویلین بھیجتے ہوئے یہ ریکارڈ ساز کارنامہ انجام دیا۔

وہ 1978 کے بعد سے ایک فرسٹ کلاس میچ ڈبل ہیٹ ٹرک کرنے والے پہلے بالر بن گئے ہیں ۔واضح رہے کہ فرسٹ کلاس کرکٹ میں مچل اسٹارک نے اس میچ سے قبل کوئی ہیٹ ٹرک نہیں کی تھی تاہم انہوں نے ایک ہی میچ میں دو مرتبہ یہ کارنامہ انجام دے دیا۔ واضح رہے کہ اسٹارک فرسٹ کلاس کرکٹ کی تاریخ میں ایک میچ میں ڈبل ہیٹ ٹرک کرنے والے مجموعی طور پر 8 ویں اور آسٹریلیا میں یہ کارنامہ انجام دینے والے پہلے بالر ہیں۔
وقت اشاعت : 07/11/2017 - 17:45:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :