چار ملکی ہاکی ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو آئوٹ کلاس کر دیا

میزبان نے پاکستان کو ایک کے مقابلے میں 9گولز کے بڑے مارجن سے شکست دی ،بلیک گروورز کی ہیٹرک

بدھ 8 نومبر 2017 17:31

چار ملکی ہاکی ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو آئوٹ کلاس کر دیا
میلبورن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 نومبر2017ء) آسٹریلیا میں کھیلے جانے والے چار ملکی ہاکی ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں میزبان آسٹریلیا نے پاکستان کو آئوٹ کلاس کر دیا، آسٹریلیا کی جانب سے بلیک گروورز نے گولز کی ہیٹرک کر ڈالی۔چار ملکی ہاکی ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو ایک کے مقابلے میں 9گولز کے بڑے مارجن سے روند ڈالا۔

میلبورن کے اسٹیٹ نیٹ بال ہاکی سینٹر میں کھیلے گئے میچ میں میزبان ٹیم نے شروع سے ہی جارحانہ کھیل پیش کیا ، 8 ویں منٹ میں جیز ہیوارڈ نے پنالٹی کارنر پر گول کرتے ہوئے ٹیم کو برتری دلائی، 12 ویں منٹ میں جیک ویٹن نے گول کرتے ہوئے سکور 2-0 کر دیا، دوسرے کوارٹر فائنل میں کلین شمت نے فیلڈ گول کرتے ہوئے برتری کو مستحکم کیا۔

(جاری ہے)

پہلے ہاف کے اختتام پر آسٹریلیا کو 3-0 سے برتری حاصل کی۔

32 ویں منٹ میں پاکستان کی جانب سے ابوبکر محمود نے پنالٹی کارنر پر گول کرتے ہوئے ٹیم کا کھاتہ کھولا تاہم اس کے ایک منٹ بعد ہی کلین شمت نے گیند کو جال میں پھینکتے ہوئے بدلہ لے لیا، 43 ویں منٹ مں بلیک گوورز نے گول کرتے ہوئے سکور 5-1 کر دیا۔چوتھے کوارٹر میں آسٹریلیا نے مزید چار گول کرتے ہوئے مقابلہ 9-1 سے اپنے نام کیا، 47 ویں منٹ میں ارونا سلام، 55 ویں، 56 ویں اور 60 منٹ میں گووور بلیک نے گول داغتے ہوئے ٹیم کو بڑے مارجن سے فتح دلائی۔ گرین شرٹس دوسرے میچ میں آج جمعرات کو نیوزی لینڈ کے مدمقابل ہو گی جبکہ پاکستان اپنا تیسرا اور آخری میچ 11 نومبر کو جاپان کے خلاف کھیلے گا۔
وقت اشاعت : 08/11/2017 - 17:31:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :