چار روزہ ایشز وارم اپ میچ، انگلینڈ نے کرکٹ آسٹریلیا الیون کے خلاف پہلی اننگز میں 8 وکٹوں پر 278 رنز بنا لئے، ڈیوڈ مالان، سٹونمین اور جوروٹ کی نصف سنچریاں، فالنز کی 4 اور کولمان کی 3 وکٹیں

بدھ 8 نومبر 2017 17:52

چار روزہ ایشز وارم اپ میچ، انگلینڈ نے کرکٹ آسٹریلیا الیون کے خلاف پہلی اننگز میں 8 وکٹوں پر 278 رنز بنا لئے، ڈیوڈ مالان، سٹونمین اور جوروٹ کی نصف سنچریاں، فالنز کی 4 اور کولمان کی 3 وکٹیں
ایڈیلیڈ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 نومبر2017ء) انگلینڈ نے کرکٹ آسٹریلیا الیون کے خلاف چار روزہ ڈے اینڈ نائٹ ایشز وارم اپ میچ کے پہلے روز کھیل کے اختتام تک اپنی پہلی اننگز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 278 رنز بنا لئے، ڈیوڈ مالان، سٹونمین اور جوروٹ نے نصف سنچریاں سکور کیں، فالنز نے 4 اور کولمان نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

(جاری ہے)

بدھ کو ایڈیلیڈ اوول میں شروع ہونے والے ڈے اینڈ نائٹ چار روزہ میچ کے پہلے روز کھیل کے اختتام تک انگلینڈ نے اپنی پہلی اننگز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 278 رنز بنا لئے تھے، مایہ ناز اوپننگ بیٹسمین ایلسٹرکک پہلے وارم اپ میچ کے بعد دوسرے وارم اپ میچ کی پہلی اننگز میں بھی خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کر سکے اور 15 رنز بنا کر چلتے بنے، ڈیوڈ مالان 63، سٹونمین 61 اور کپتان جوروٹ 58 رنز بنا کر نمایاں رہے، جیمز ونس 33، جونی بیئرسٹو 9، کرس ووکس 33 اور اوورٹن بغیر کوئی رن بنائے آئوٹ ہوئے۔

فالنز نے 4 اور کولمان نے 3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔
وقت اشاعت : 08/11/2017 - 17:52:01

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :