دوسرا ٹی ٹونٹی،قومی ویمنز ٹیم نے نیوزی لینڈکیخلاف 6گیندوں پر 6شکار کرڈالے

جمعرات 9 نومبر 2017 19:57

دوسرا ٹی ٹونٹی،قومی ویمنز ٹیم نے نیوزی لینڈکیخلاف 6گیندوں پر 6شکار کرڈالے
شارجہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 نومبر2017ء) قومی ویمنز کرکٹ ٹیم نے نیوزی لینڈکیخلاف دوسرے ٹی ٹونٹی میں 6گیندوں پر 6وکٹیں لینے کا کارنامہ سر انجام دے دیا ہے ۔

(جاری ہے)

شارجہ میں پاکستان کیخلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ایک موقع پر نیوزی لینڈ ویمنز ٹیم نے 16اوورز میں 2وکٹوں کے نقصان پر 131رنز سکورکررکھے تھے اور ایک بڑامجموعہ تشکیل دینے کے تیار تھی تاہم پاکستانی بالرز نے 17ویں اوور میں ایک، 18اوور میں 5اور 19ویں اوور میں مزید ایک کھلاڑی پوویلین واپس بھیج کر کیویز ٹیم کو 150رنز پر محدود کردیا ۔

اپنا پہلا میچ کھیلنے والے نشرا سندھو نے 5گیندوں پر 5شکار کیے جبکہ سعدیہ یوسف نے 19ویں اوور کی پہلی گیند پر واحد حاصل کی ۔یہ ویمن ٹی ٹونٹی کرکٹ میں نیا ریکارڈ ہوسکتا ہے کہ ایک ٹیم نے 6گیندوں پر 6وکٹیں لی ہوں،آٹ ہونے والی ان 6کھلاڑیوں میں 4رن آٹ ہوئیں ۔
وقت اشاعت : 09/11/2017 - 19:57:55

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :