پی سی بی نے پاکستان میں کرکٹ میوزیم بنانے کیلئے عملی اقدامات شروع کر دئیے ‘یحٰیی غزنوی

پاکستانیوں سمیت دنیا بھر کے کرکٹرز کی نایاب تصاویر ،لیجنڈ کرکٹرز کے زیر استعمال اشیاء اکٹھی کی جائیں گی ‘ انٹر ویو

جمعرات 9 نومبر 2017 21:38

پی سی بی نے پاکستان میں کرکٹ میوزیم بنانے کیلئے عملی اقدامات شروع کر دئیے ‘یحٰیی غزنوی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 نومبر2017ء) پاکستان کرکٹ بورڈ آرکائیو کے جنرل منیجر یحٰیی غزنوی نے کہا ہے کہ بورڈنے پاکستان میں کرکٹ میوزیم بنانے کیلئے عملی اقدامات شروع کر دیے ہیں اور اس سلسلے میں پاکستانیوں سمیت دنیا بھر کے کرکٹرز کی نایاب تصاویر اورپاکستان کے لیجنڈ کرکٹرز کے زیر استعمال اشیاء اکٹھی کی جائیں گی ۔

ایک انٹر ویو میںانہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ ملک میں کرکٹ میوزیم بنانے کیلئے کوشش کررہا اور امید ہے کہ جلد پاکستان میں باہر کے ممالک جیساکرکٹ میوزیم قائم ہو جائے گا جہاں کھلاڑیوں کی تصاویر ،ان کے زیر استعمال کرکٹ کی اشیاء ہوں گی۔اس حوالے سے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق وکٹ کیپر وسیم باری کے دستانے ، مصباح الحق کی یونیفارم اور یونس کے زیر استعمال کرکٹ کی اشیاء بھی مانگی ہیں جنہیں کرکٹ میوزیم میں شائقین کیلئے رکھا جائے گا جبکہ دیگر کھلاڑیوں سے بھی بات چیت کی ہے اور ان سے کہا ہے کہ وہ اپنا زیر استعمال کرکٹ کا سامان ہمیں میوزیم میں رکھنے کے لئے دیں ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ مستقبل میں تصاویر کیلئے علاو ہ دیگر کرکٹ کا سامان بھی میوزیم میں رکھا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ یہ درست ہے کہ میوزیم کیلئے وسیع جگہ درکار ہے تاہم اس کے لئے کاوشیں شروع کر دی گئی ہیں۔
وقت اشاعت : 09/11/2017 - 21:38:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :