آل پاکستان اوپن ٹینس چمپئن شپ پرسوں سے باغ جناح لاہور میں شروع ہو گی

جمعہ 10 نومبر 2017 12:47

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 نومبر2017ء) پنجاب لان ٹینس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام آل پاکستان اوپن ٹینس چمپئن شپ پرسوں12 نومبر سے باغ جناح لاہور میں شروع ہو گی۔

(جاری ہے)

پنجاب لان ٹینس ایسوسی ایشن کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق ایونٹ میں شریک مردوخواتین کھلاڑیوں کے درمیان مینز سنگلز، ڈبلز، لیڈیز سنگلز، ڈبلز، بوائز انڈر 10، انڈر 14 اور انڈر 18 کیٹگریز کے مقابلے ہوں گے، 45 اور 60 پلس کیٹگریز کے ڈبلز مقابلے بھی ہوں گے۔ پاکستان لان ٹینس ایسوسی ایشن کے سیکرٹری رشید ملک ٹورنامنٹ کے ڈائریکٹر اور فہیم صدیقی ریفری ہوں گے۔ منتظمین کا کہنا ہے کہ ایونٹ کے کامیاب انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے تمام تر انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔
وقت اشاعت : 10/11/2017 - 12:47:02

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :