اسلام آبادکی ٹیم نیشنل بینک ٹی ٹونٹی بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے روانہ

بدھ 15 نومبر 2017 12:15

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2017ء) اسلام آبادکی ٹیم نیشنل بینک ٹی ٹونٹی بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے روانہ ہوگئی ۔ اسلام آباد بلائنڈ کرکٹ کلب کے جنرل سیکرٹری محمد بلال ستی کے مطابق ایونٹ کیلئی15 کھلاڑیوں کا انتحاب کیا ہے جس میں بی ون کیٹیگری میں اسامہ، نجیب اللہ، رفیع، فہیم عارف اور نبیل بی ٹو کیٹیگری میں انیس جاوید کپتان، ذیشان عباسی، یاسر عندلیب، یاسر ملک، ایوب خان اور محمد اویس جبکہ بی تھری کیٹیگری میں طیب جبار، ذیشان گل، زاہد عباس اور محمد اویس شامل ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نیشنل بینک ٹی ٹونٹی بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ 16 سے 22 نومبر تک ملتان اور بہاولپور میں کھیلا جائے گا۔ ایونٹ میں ملک بھر سے 12 ٹیمیں حصہ لیں گی جس میں اسلام آباد، پشاور، ایبٹ آباد، کشمیر، گوجرانوالہ، اوکاڑہ، ملتان، فیصل آباد، بہاولپور، کراچی، لاہور اور پی بی سی سی ینگ سٹار شامل ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ یہ ڈومیسٹک سطح کا سب سے بڑا ٹورنامنٹ ہے جس میں ملک بھر سے نامور کھلاڑی حصہ لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایونٹ کیلئے باصلاحیت اسلام آباد ٹیم کا انتحاب کیا ہے امید ہے کہ ٹورنامنٹ میں اسلام آباد بلائنڈ کرکٹ ٹیم عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرکے کامیابی حاصل کرے گی۔
وقت اشاعت : 15/11/2017 - 12:15:43

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :