ْفوا د عالم کو سلیکٹرز کی نظروں میں آنے کیلئے مزید جارحانہ انداز سے کھیلنا ہوگا،مکی آرتھر

ہر کھلاڑی کی پرفارمنس میں دن بدن بہتری آرہی ہے،پاکستان کی ٹی ٹونٹی ٹیم اچھی کاکردگی دکھارہی ہے، ون ڈے ٹیم میں کافی سیٹ ہوچکی ہے تاہم اب وقت ہے کہ ٹیسٹ ٹیم کو بھی دوبارہ رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر لایاجائے،ہیڈ کوچ

جمعہ 17 نومبر 2017 19:42

ْفوا د عالم کو سلیکٹرز کی نظروں میں آنے کیلئے مزید جارحانہ انداز سے کھیلنا ہوگا،مکی آرتھر
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 نومبر2017ء) قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کا کہناہے کہ فواد عالم کو سلیکٹرز کی نظروں میں آنے کے لیے مزید جارحانہ انداز سے کھیلنا ہوگا ۔ ایک انٹر ویو کے دوران مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ بائیں ہاتھ کے بلے باز کو ان کی تکنیک جانچنے کے لیے نیشنل کرکٹ اکیڈمی بلایا گیا تھا جہاں ہم نے ان کی سٹروکس دیکھے اور یہ بھی جانچنے کی کوشش کی کہ وہ کتنے جارحانہ سٹروکٹس کھیل سکتے ہیں،فواد عالم سے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ملاقات اچھی تھی کیوں کہ ہمیں وہاں ٹیسٹ کرکٹ کے لیے ان کی فٹنس کو جانچنے کا موقع ملا تاہم ون ڈے کرکٹ میں 40سے زیادہ کی اوسط رکھنے والے بلے باز کو رنز بناتے رہتے ہوں گے اور سلیکٹرز کی نظروں میں آنے کے لیے مزید بانڈریاں سکور کرنا ہوں گی ۔

(جاری ہے)

مکی آرتھر کا مزید کہنا تھا کہ وہ ہر کھلاڑی کی پرفارمنس میں دن بدن بہتری آتی دیکھنا چاہتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ٹی ٹونٹی ٹیم اچھی کاکردگی دکھارہی ہے اور ان کے خیال میں ون ڈے ٹیم میں کافی سیٹ ہوچکی ہے تاہم اب وقت ہے کہ ٹیسٹ ٹیم کو بھی دوبارہ رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر لایاجائے ۔فاسٹ بالر سہیل خان کے بارے میں مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ وہ سہیل خان کی سخت محنت کی قدر کرتے ہیں تاہم وہ موجودہ وقت سے ایک دہائی پہلے کے بائولر ہیں ۔
وقت اشاعت : 17/11/2017 - 19:42:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :